Eden Golan

ناکامی کے 10 اصولnakami ke 10 usool

 

ناکامی کے 10 اصول

آج سے پہلے سب نے کامیابی کے اصول پڑھائے اس لیے سوچا میں ناکامی کے اصول بھی بتادوں کیونکہ کامیابی کا چند افراد سے تعلق ہے زیادہ تر افراد ناکام ہیں اور ہورہے ہیں مگر کوئی بھی ان کی بات نہیں کرتا شاید ناکامی پر بات کرنا لوگ توہین سمجھتے ہیں یا پھر ضروری نہیں۔ اسی لیے میں نے سوچا میں اور مجھ جیسے کئی افراد جو محنت کرتے مگر ناکام ہی رہتے تو اس کی کیا وجہ ہے کونسے ایسے نکامی کے اصول ہیں جن پرہم چل کر ناکام ہوتے ہی جارہے ہیں۔


1) کامیابی کا دور دور تک تعلق نہیں ہوتا جو رات کو جاگتا اور دن کو سوتا ہے کیونکہ اس کا اثر انسانی سوچ پر ہوتا دماغ کمزور ہوتا اور تخلیقی صلاحیت کم ہوتی ہے جبکہ جسم سارا دن سستی کا شکار رہتا ہے۔
2) اپنے کام سے کام نہ رکھنا ایک ایسا اصول ہے جس کی وجہ سے انسان دوسروں کے کاموں پر توجہ رکھتا اور سوچتا مگر اپنے کام پر فوکس نہیں کرپاتا۔


3) جس کام کی خود میں کرنے کی صلاحیت نہ ہو اور وہ زبردستی کرتے بھی  جانا ایک ایسا اصول ہے جس کی وجہ سے کام کا جگاڑ تو لگ جاتا مگر کام میں نکھارآنا بہت مشکل ہوتا۔
3) جس کام میں دلچسپی نہ ہو اور اسے کرنے کی ضد لگانا کیونکہ کسی کو ہرانا یا نیچا دکھانا ہوتا یا پھر زبردستی آپ پر تھوپ دیا جاتا۔
4) اپنے کام سے مخلص نہ ہونا بھی ایک ایسا اصول ہے جس سے ناکامی کنفرم ہوتی، اگر آپ اپنے کام سے مخلص نہیں ہیں تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ ٹائم پاس کررہے ہیں۔


5) صرف پیسہ کمانے کے لیے کام کرنا بھی ایک ایسا اصول ہے جس سے کامیابی نہیں ملتی کیونکہ اس میں لالچ کام میں آجاتا ہے اور کام سے زیادہ پیسہ کمانے پر دھیان رہتا۔
6) ناکامی آپ کے ساتھ چپک جاتی ہے اگر دنیا کیا کہے گی یہ سوچنا شروع کردیا جائے، بہت سے لوگ صرف اس ڈر سے کچھ کر ہی نہیں پاتے کہ دنیا کیا کہے گی، والدین کیا کہیں گے وغیرہ۔
7) اپنے من کی نہ سننا اور دوسروں کے مشوروں پر عمل کرنا بھی ناکام ہی رکھتی ہے، مشہور کہاوت ہے کہ مشورہ سب کا لو مگر کرو وہی جو آپ کو ٹھیک لگتا ہے۔



Comments